مڈ لینڈ میں سنی کانفرنس کا انقعاد کیا گیا

Spread the love

(محمداحمد سعیدی کی رپورٹ)سنی کانفرنس کا انقعاد مڈ لینڈ میں کیا گیا جس میں پورے برطانیہ سے علماء و مشائخ نے شیر اہلسنت قائد ملت اسلامیہ پیر سید عرفان شاہ مشہدی صاحب کی قیادت میں بھر پور شرکت کی جس میں پیر عرفان شاہ مشہدی نے خصوصی خطاب کیا اور محبت اہل بیت اور محبت اصحاب رضی اللہ عنہم پر خصوصی خطاب فرمایا اور اتحاد اہل سنت و جماعت پر مبنی بات چیت کی اور ساتھ فلسطین اور کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم پر بھی مذمت کی اور عقیدہ اہلنست پر تفصیلی بیان دیتے ہوے کہا کہ ہمیں فتنوں سے خو د کو محفوظ رکھنےکے لیے علماء و مشائخ کا ایک ہو کر ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے سنی کانفرنس کی صدارت جناب سجادہ نشین علی پور شریف جانشین امیر ملت پیر سید منور حسین جماعتی نے فرمای اور امت مسلہ میں کے لیے خصوصی دعا فرمای اور دیگر علماء اکرام نے اپنا اظہار خیال کیا اور سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید دلیربادشاہ بخاری مرکزی صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگ برطانیہ و یورپ جنرل سیکرٹر ی عالمی مشائخ کونسل انڑنشینل یو۔کے نے بھی خصوصی شرکت کی اور سید دلیر بادشاہ بخاری نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوے کہا ہم قائد ملت اسلامیہ پیر سید عرفان شاہ مشہدی کے ساتھ ہے اور انھوں نے ہمشیہ عقیدہ اہلسنت کی ترجمانی کی ہم ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں