ساہیوال (آٍصف ندیم )
وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام براۓ زرعی خوشحالی منصوبہ کے تحت محکمہ لائیو سٹاک ضلع ساہیوال میں تحصیل چیچہ وطنی کے زیر اہتمام کٹا پال اور کٹا فربہ سکیم کے تحت تقریب تقسیمِ چیک منعقد ہوئی۔ مہما ن خصوصی رائے حسن نواز خاں تھے. تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈاکٹر لبنیٰ جبار نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رفاقت علی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک چیچہ وطنی, ڈاکٹر عبدالرحمان SVO چیچہ وطنی اور دیگر نے سکیم کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ تقریب میں 156 مویشی پال افراد میں سبسڈی کی مد میں حکومت پنجاب کی طرف سے چیک تقسیم کئے گئے۔ رائے حسن نواز خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ان کسان دوست سکیموں سے غریب کسانوں کو ریلیف مل رہا ہےاور ملک میں گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت مکحمہ لائیو سٹاک کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور حکومت پنجاب نےمویشی پال افراد کے لئے مختلف سکیمیں شروع کی ہوئی ہیں جس سے پنجاب میں ترقی اور خوشحالی آئے گی اور ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہو گا۔
