نوے موڑ شاہکوٹ اور راوی پل کے رہائشی طالب علموں کے لئے ٹرانسپورٹ کا خصوصی انتظام

Spread the love

کسووال (آٍصف ندیم ) پنجاب کالج چیچہ وطنی کے لئے کسووال،اقبال نگر،ہڑپہ اسٹیشن،نوے موڑ شاہکوٹ اور راوی پل کے رہائشی طالب علموں کے لئے ٹرانسپورٹ کا خصوصی انتظام کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ملک عمران پرنسپل پنجاب کالج نے گزشتہ روز منعقد ہونے والے تحریک فروغ تعلیم سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیل کے مطابق پنجاب کالج چیچہ وطنی کے زیر اہتمام کسووال کے مقامی ہوٹل الفلاع میں ایک تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں علاقہ بھر سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے منسلک اساتذہ کرام،سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور نعت رسول مقبول کے بعداساتذہ کرام،خالد محمود عامر،شوکت کاٹھیہ،احمد رضا بیگ، کامران یوسف،ارسلان اختر،راؤ اقرار حسین،محمد مشتاق،علی احمد کھوکھر،محمود الحسن عابد و دیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر کسووال پریس کلب رجسٹرڈ سینئر گروپ کے صدر اختر سردار چودھری،ایم اے جاوید،راجہ ذوالفقار عباسی اور خالدجاوید اختربطور مہمانان خصوصی شریک تھے۔پرنسپل پنجاب کالج ملک عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم طلبا کو ایک بہترین پلیٹ فارم سے اچھی تعلیم دینے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کو ان کی منزل تک پہنچاتے ہیں اور ہر پل ہر لمحہ ان کی راہنمائی کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کالج کا یہ اعزاز ہے کہ کالج کی تعلیمی سرگرمیوں میں بچوں کو ٹیویشن پڑھانے کی ضرورت نہیں پڑتی،طالب علموں کو تمام تر سہولیات کالج میں مہیا ہوتی ہیں جبکہ اساتذہ کرام طلبا و طالبات کی کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پنجاب کالج چیچہ وطنی کے لئے کسووال،اقبال نگر،ہڑپہ اسٹیشن،نوے موڑ شاہکوٹ اور راوی پل کے رہائشی طالب علموں کے لئے ٹرانسپورٹ کا خصوصی انتظام کیا جارہا ہے۔ اساتذہ کرام اورطلباوطالبات کو ان مخصوص علاقوں سے خصوصی پیکجز کے ساتھ تمام تر سہولیات دستیاب ہوں گی۔تقریب کے اختتام پرمہمان خصوصی پرنسپل کالج ملک عمران اور اختر سردار چودھری صدر کسووال پریس کلب رجسٹرڈ نے میں شریک تمام اساتذہ کرام و معززین کو اعزازی شیلڈ پیش کیں جبکہ آخر میں پرتکلف ضیافت کا بھی خصوصی اہتما م کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں