لنڈ ی کو تل : امان علی شینواری
لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک عثمان کاکڑ کا غائبانہ جنازہ ادا کیا گیا۔سینکڑوں تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اور ان کی موت پر دکھ و غم کا اظہار کیا۔پختون قوم ایک نڈر لیڈر سے محروم ہو گئی۔ان جیسے لیڈر صدیوں میں پیدا ہو تے ہیں۔ان کا خلا کبھی پر نہیں ہو گا۔
تفصیلات کے مطا بق پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام لنڈ ی کو تل بازار مین باچاخان چوک میں سابقہ سنیٹر عثمان کا کڑ کی غائبانہ جنازہ ادا کی گئی جس میں مختلف مکتبہ ہائے فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی غائبانہ جنازہ کل بروز بدھ صبح 10بجے اداکی گئی جنازے کے بعد مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ا س مو قع پر ان کے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ مفتی عزت اللہ نے کہا کہ ایوان بالا میں پختون قوم کی جو ترجمانی کی تھی اس کی مثال نہیں ملتی۔بلا تفریق انسانیت کی خدمت کرنا ان کا مشن تھا ہر ظلم کے خلاف ڈٹ ہو کر کھڑے ہوتے تھے اور مظلموں کی مدد بر ملا کر تے تھے ان کی سو چ،فکر اور زندگی پختونوں کے لئے ایک بڑے سرمایہ اور اثاثہ سے کم نہیں تھی ان کی موت کا صدمہ ناقابل برداشت ہے۔
