وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی 27جون بروز اتوار حلقے میں آمد للِہ انٹرچینج پر فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا

Spread the love

چوہدری فواد حسین کے اعزاز میں سید قاسم حسین شاہ اور مرزا حسن نمبردار کی طرف سے شاندار عشائیہ دیا جائے گا

جہلم چوہدری زاہد حیات۔ وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی 27جون بروز اتوار حلقے میں آمد للِہ انٹرچینج پر فقیدالمثال استقبال کرنے کی تیاریاں عروج پر پی ٹی آئی کے کارکنان ضلع بھر سے ریلیاں نکال کر للِہ انٹرچینج پر اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لیے اکٹھے ہونگے اور چوہدری فواد کو جلوس کی شکل میں حلقے میں لوگوں سے ملیں گے اور جگہ جگہ بھرپور استقبال کیا جائے گا چوہدری فواد حسین کے اعزاز میں سید قاسم حسین شاہ اور مرزا حسن نمبردار شاندار عشائیہ دیں گے جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں لوگ بھرپور شرکت کریں گے تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی 27جون بروز اتوار حلقے میں آمد للِہ انٹرچینج پر فقیدالمثال استقبال کرنے کی تیاریاں عروج پر پی ٹی آئی کے کارکنان ضلع بھر جلوس نکال کر چوہدری فیصل فرید ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری فراز حسین کوآرڈینٹیر کی قیادت میں للِہ انٹر چینج پر پہنچیں گے جہاں چوہدری فواد حسین کا تاریخی استقبال کرینگے اور وفاقی وزیر کو جلوس کے ہمراہ کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ سیف میرج ہال لایا جائے گا جہاں وفاقی وزیر چوہدری فواد کے اعزاز میں سید قاسم حسین شاہ آف پیرو والا کوٹ ہرن اور مرزا حسن نمبردار رئیس اعظم تحصیل پنڈدادنخان کی طرف سے دئیے گئے شاندار عشائیہ میں شرکت کرینگے اور کارکنوں سے خطاب کرینگے اور پھر جلوس کی شکل میں ہی جہلم پہنچیں گے اور راستے میں پنڈدادنخان ہرن پور دھریالہ جالپ پننوال جلالپور شریف داراپور جہلم پہنچتے تک کارکنان بھرپور استقبال کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں