جہلم گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ سولر انرجی پلیٹس اور جنریٹرز کی مانگ میں تیزی سے اضافہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ سولر انرجی پلیٹس اور بیٹریوں کے ساتھ ساتھ جنریٹرز کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا، بیٹری کی قیمت میں 3سو سے 5 سو روپے تک کا اضافہ جبکہ اسی طرح جنریٹرز اور سولرا نرجی پلیٹوں کی قیمتوں میں بھی 1 ہزار سے 3ہزار روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آرہاہے،گرمی کی شدت کیوجہ سے ہاتھ والا پنکھا جو قبل ازیں 50 روپے میں دستیاب تھا اب اسکی قیمت بھی100 روپے تک مقرر ہو گئی ہے، مٹی کے گھڑے واٹر کولر اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لئے ان اشیاء کی اشد ضرورت ہوتی ہے، حکومت کو چاہیے کہ جب تک توانائی بحران پر قابو نہیں پایا جا تا اسوقت تک ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے 50 فیصد کمی کی جائے تاکہ شہری اپنے گھروں میں سولر کے زریعے بجلی پیدا کرکے لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں حکومت کی مدد کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں