جہلم کرائم فائٹر اے ایس آئی کی دبنگ کارروائی لیڈی منشیات فروش رنگے ہاتھو ں گرفتار

Spread the love

جہلم(رانا نوید الحسن +عبدالغفارآذاد)جہلم کرائم فائٹر اے ایس آئی مرزا فیاض کی دبنگ کارروائی، لیڈی منشیات فروش رنگے ہاتھو ں گرفتار، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن میں تعینات کرائم فائٹر اے ایس آئی مرزا فیاض نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے، بدنام زمانہ منشیات فروش لیڈی فریدہ بی بی تھانہ سول لائن کی حدود میں کھڑی ہوکر اپنے مخصوص گاہکوں کو ہیروئن فروخت کر رہی تھی پولیس پارٹی کو دیکھ کر الٹے پاؤں فرار ہونے کی کوشش کرنے لگی، جسے چند قدم آگے بڑھ کر دبوچ لیا، دوران تلاشی اس کے بیگ میں سے 400 گرام ہیروئن برآمد کی اور ملزمہ کو پولیس حراست میں لیکر تھانہ سول لائن پابند سلاسل کرکے 9B کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی، عوامی و سماجی حلقوں نے کرائم فائٹر مرزا فیاض کی اس کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں