خالد چوہدری –
“باطل سے دبنے والے اے آسماں نہیں ہم
سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا”
آج 3 مئ کو دنیا بھر میں آزادی صحافت کےنام پر عالمی دن منایا جا رہا ھے۔ جس کا مقصد صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات سے متعلق دنیا کو آگاہ کرنا،دنیا بھر میں آزادی صحافت کو جوخطرہ لاحق ہے۔دنیا کا شائد کوئی ملک ایسا نہیں جہاں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا افراد پر تشدد و قتل کرنے کے واقعات سامنے نہ آئے ہوں۔ آزادی صحافت پر حملوں کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری و ساری ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ایسے واقعات کی روک تھام اور انکے بچاؤ کےلیے حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔ جن صحافیوں کو قتل، زخمی یا تشدد کیا گیا،ان کے ساتھ اور انکے خاندان کیساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔دنیا کو یہ باور کروانا مقصود ہے کہ آزادی صحافت پر حملہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔