
لندن عارف چودھری
ممتاز صحافتی سماجی و کمیونٹی شخصیت محبوب حسین کاکڑوی کی زوجہ مرحومہ، راجہ عبد الغفار ، راجہ عبد الجبار ، نامور سیاسی سماجی و کمیونٹی شخصیت راجہ مقصود حسین کاکڑوی کی بھاوج ،علی محبوب شمس محبوب کی والدہ ماجدہ کونسلر کامران عفور کی سگی چچی کی نماز جنازہ اولڈہم میں ادا کر دی گئ ۔ نماز جنازہ شیخ العالم پیر نورالعارفین نے پڑھائ ۔ نماز جنازہ میں برطانیہ بھر سے عزیز و اقارب قریبی رفقا دوست احباب اہل خانہ جن میں کونسلر راجہ شبیر کاکڑوی ، راجہ کبیر کاکڑوی – صدر مسعود، حاجی اکبر نہاڑی، راجہ محمد یوسف بندوروی،مولانا مفتی محمد اعظم ، جید عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی ، مولانا قاری شبیر احمد ،راجہ ظفر اقبال و دیگر نے شرکت کی ۔ پیر نور العارفین نے مرحومہ کے درجات کی بلندی قبر کی منزلیں آسان ہونے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے لیے بارگائے الٰہی میں دعا کی ۔ مرحومہ کو چیڈرٹن اولڈہم کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا عزیز و اقارب قریبی رفقا اور اہل خانہ کی بڑی تعداد تدفین کے موقع پر موجود تھی
