خواتین کی فلاح و بہبود ذہنی و جسمانی بارے روچڈیل میں قائم LET’S TALK GROUP کی چیف ایگزیکٹو حمیرا حقانی نے امریکہ کے شہر جارجیا سے آئی طالبات و طلبہ کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا ۔ ماہ رمضان کی اہمیت فضلیت اور افادیت بارے آگاہی دی گئی
لندن عارف چودھری
اس موقع پر چیف ایگزیگٹیو حمیرا حقانی نے کہا ہم نے جارجیا سے آئ طالبات کے اعزاز میں بین المذاہب افطار پارٹی کا اہتمام کیا اور اس میں ایک دوسرے کے خیالات پر تبادلہ خیال کیا گیا انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے طالبات کو اسلام بارے بتایا کہ دین اسلام امن اور ایک دوسرے سے باہمی اتحاد و اتفاق و محبت کا درس دیتا ہے ہمارے لیے یہ شاندار موقع تھا کہ ہم ایک دوسرے سے ملے اور بات چیت کی اس وقت عالمی سطح پر بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کو ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ وفد میں شامل طالبہ کرن -سعدیہ -للی حنا نے کہا کہ ہم آج let’s talk groupکی دعوت پر افطار پارٹی میں شریک ہیں اور ایک دوسرے سے بات چیت کا موقع ملا ۔ میرری نے کہا کہ روچڈیل میں آکر اچھا لگا ہم نے مسلمان کمیونٹی کے ساتھ ملکر روزہ افطار کیا ۔رائلی نے کہا کہ روچڈیل میں آکر اچھا لگا بالخصوص let’s talk, گروپ کی خواتین جو رضاکارانہ خدمات انجام دے رہی ہیں قابل متاثر ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں ۔سعدیہ اور حمیرا نے کہا کہ وہ let’s talk گروپ میں رضاکارانہ خدمات انجام دے رہی میری ساتھی امریکہ سے خصوصی طور پر یہاں آئیں ہم انکا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
روچڈیل میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی کا بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار پارٹی اور اسلامی تعلیمات بارے آگاہی دینا باہمی اتحاد و اتفاق کی جانب اہم قدم ہے