کورونا وائرس نے پوری انسانیت کو زہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا,ارشیلا حسین

Spread the love

کورونا وائرس عالمی وبا سے بچاؤ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔ڈرامہ ڈائریکٹر

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ڈرامہ ڈائریکٹر ارشیلا حسین نے کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا نے پوری دنیا کی انسانیت کو زہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک ایسی عالمی وبا ہے جس کا علاج ابھی تک موجود نہیں ہے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت تباہی کی طرف گامزان ہے دوسری طرف لاک ڈاون کی وجہ سے کاروباری اور مزدور طبقے کے مسائل و مشکلات میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں حکومت کی طرف سے بھی غریب اور بے روزگار افراد کے ساتھ کوئی تعاون نہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو غریب اور مزدور طبقہ کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے جاری لاک ڈون نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے لیکن عوام کو حکومت وقت اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ کرونا وائرس عالمی وبا سے ہم سب کو نجات مل سکے شوبز انڈسٹری کی معروف ڈرامہ ڈائریکٹر ارشیلا حسین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ کورونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے لاکھوں لوگ انتقال کر گئے اور لاکھوں لوگ کرونا وائرس عالمی وبا کا شکار ہے اللہ تبارک و تعالی کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مغفرت فرمائے اور کورونا وائرس عالمی وبا کا شکار افراد کو اللہ تبارک و تعالی جلد صحتیابی نصیب کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں