گوجرہ سے ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری منشیات فروش گرفتار 2کلو سے زائد چرس برآمد مقدمہ درج*
گوجرہ ( ڈاکٹر عبدالشکور سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی گوجرہ میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا اسی سلسلہ میں ڈی پی او ٹوبہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے لیے ڈی ایس پی گوجرہ وقاراحمد کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ اعجاز حسین نے مخبر کی اطلاع پرحبیب پارک 98روڈ گوجرہ میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروخت کرنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش صدام حسین عر ف چیر کو قابو کرلیا جس کے قبضہ سے2200گرام چرس 2100روپے رقم بِکری برآمد ہوئی جس پر مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
