گلگت (مظہر مغل) ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کورونا وائرس ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کردی، مقامی و غیر مقامی سیاحوں کو ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ ساتھ لانا لازمی ہوگا، سرٹیفیکیٹ کے بغیر شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ باتیں انہوں نے سوموار ے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ میونسپل حدود میں موجود ہوٹل مالکان کو کورونا ویکسی نیشن ہر حال میں کرانی ہوگی بغیر ویکسی نیشن ہوٹلوں میں کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی عوام کی بے احتیاطی کی وجہ سے شہرمیں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جوکہ لمحہ فکریہ ہے عوام کو سمجھنا ہوگا کہ کوروناوائرس چلتا پھرتا موت ہے، اور اس سے بچنے کیلئے غیر معمولی احتیاط کی ضرورت ہے، جس کیلئے ویکسی نیشن اشد ضروری ہے تاکہ زندگی کے راعنائیوں میں بلا خوف خطر واپس لوٹ سکیں، انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کوروناوائرس SOPs پر ہر حال میں عملدرآمد کرائی گی، شہریوں کو شہر ی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنرگلگت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ صحت کی ٹیم نے تحصیل آفس کے ملازمین کو کورونا وائرس ویکسی نیشن بھی کی، سٹاف نے پہلی اور دسری ڈوز لگوادی اور جس نے ڈوز نہیں لی ان کے لئے ہدایات جاری کردی گئی کہ ویکسی نیشن ہر حال میں کرائی جائے، واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں گلگت شہر سمیت تمام اضلاع میں کورونا کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے، تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گلگت میں گزشتہ 72 گھنٹوں میں 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،دیگر اضلاع کے رپورٹس اسکے علاوہ ہے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تعداد بڑھکر 222 تک پہنچی ہے جبکہ سب سے زیادہ کیسز گلگت میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ہدایات کی روشنی میں گلگت شہرمیں داخل ہونے والے مقامی و غیر مقامی سیاحوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ویکسی نیشن کے بغیر شہرمیں داخلے پر پابندی اس سلسلے کی کڑی ہے ترجمان نے تمام مقامی و غیر مقامی سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گلگت شہر میں داخل ہونے کیلئے اپنا کرونا ویکسی نیشن لازمی طور پر کرائیں تاکہ ہم اس وموذ ی وبا سے محفوظ رہ سکے، ویکسی نیشن اور احتیاط ہی کورونا وائرس کا دیرپا علاج ہے
