مظلوم سکول ٹیچر محمد یعقوب کو غنڈہ عناصر کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں

Spread the love

گوجرہ ، مظلوم سکول ٹیچر محمد یعقوب کو غنڈہ عناصر کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں سکول ٹیچر محمد یعقوب فریاد لے کر میڈیا آفس پہنچ گیا مدد کی اپیل کر دی

گوجرہ( ڈاکٹر عبدالشکور سے)
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی چکنمبر 361 ج ب کے رہائشی سکول ٹیچر محمد یعقوب کو غنڈہ عناصر کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جانے لگیں وجہ عناد دوسری شادی کیوں کی سابقہ سسرال اور بیوی نے گھر سمیت ساری جائداد جعل سازی سے ہتھیا لی سکول ٹیچر محمد یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ میری بیوی شاہدہ یعقوب جعلی سند اور جعلی ڈومیسائل بنواکر محکمہ ایجوکیشن کو بھی دھوکہ دیتی رہی ہے میری بیوی شاہدہ یعقوب کا سابقہ تمام ریکارڈ چیک کیا جائے اور مجھے غنڈوں سے دھمکیاں دلوا کر میرے ساتھ سخت ناانصافی کی گئی ہے سکول ٹیچر محمد یعقوب نے وزیر اعظم ، وزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد سے انصاف کی اپیل کر دی کہ مجھے قتل کی دھمکیاں دینے والو کے خلاف قانون کاروائی کرکے میری چھینی گئی دھوکہ دہی سے جائداد واپس دلوائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں