چینل 49 اور مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کے چئیرمین میاں عامر علی کے ماموں مورخہ 29 مئی کو خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love

اظہار تعزیت – انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ( رپورٹ صابرہ ناہيد مانچسٹر) نہایت افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ چینل 49 اور مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کے چئیرمین میاں عامر علی کے ماموں مورخہ 29 مئی کو خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ۔ اور انھیں پاکستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن اور چینل 49 کی پوری ٹیم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ سی ای او ڈاکٹر فصہ بی بی کی سر براہی میں چینل 49 اور آرگنائزیشن کی پوری ٹیم میاں عامر علی کے گھر میں گئی اور میاں عامر اور اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ دکھ کے ان لمحات میں ان کی پوری ٹیم ان کے ساتھ ہے ۔ اور دعا ہے کہ اللہ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں