اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کاکامیاب بنانے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

Spread the love

گلگت (مظہر مغل) AC /ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کاکامیاب بنانے کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے تاجر تنظیموں کوکورونا ویکسی نیشن کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، دکانداروں کے جانب سے ویکسی نیشن نہ کروانے پردکانوں کوسیل اور بھاری جرمانے ہونگے ویکسی نیشن میں جان بوجھ کر لاپرواہی اورغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تو کورونا ایکٹ کے تحت سزائیں دیں گے یہ باتیں منگل کے روز محکمہ صحت کے ٹیم کے جانب سے تحصیل آفس میں جاری ویکسی نیشن رپورٹ کے بعد میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ تحصیل او ر میونسپل کارپوریشن سٹاف کا ویکسی نیشن کامیابی سے جاری ہے ملازمین کو کوتاہی اور غیر زمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرنے دیں گے، وزیر اعلیٰ کے خصوصی ہدایات کی روشنی میں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے کوششیں جاری ہیں ہوٹلوں، گیسٹ ہاوسز، عوامی مقامات، سرکاری و غیر سرکاری سکولوں، اور دکانوں، جنرل سٹوروں، بیکریوں، سویٹس سینٹرز اور باربر شاپس کے ذمہ دار وں اور مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنا او ر اپنے گھر والوں کی ویکسی نیشن کروائیں ِ تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد مل سکے، زندگی ایکبار ملتی ہے زندگی سے پیار کریں، اور ویکسی نیشن لازمی طو ر پر کروائیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت ہی اولین ذمہ داری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں