اسامہ مجیدچیمہ کے قیادت میں شہر ی انتظامیہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،

Spread the love

گلگت (مظہر مغل) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی وایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجیدچیمہ کے قیادت میں شہر ی انتظامیہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، متعدد دکانداروں کو جرمانے کا سامنا اور ہوٹل مالکان کو کچن میں ناقص صفائی پر نوٹسز جاری، حفظان صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے تاجر حضرات ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، بصورت دیگر جیل کی سزاوں کے ساتھ ساتھ دکانوں اور ہوٹلوں کو غیر معینہ مدت تک سر بہ مہر کا بھی سامنا ہوسکتا ہے میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے ہوٹل مالکان، چھوٹے بڑے تاجروں کو انتباہ جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سیکٹر مجسٹریٹ شاہ خان اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ، سبزی منڈی، خزانہ روڈ، ہسپتال روڈ، راجہ بازار سمیت جماعت خانہ بازار کے ہوٹلوں اور دکانوں، جنرل سٹوروں اور بیکریوں پر چھاپے مارے، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران خلاف ورزی پر درجنوں دکانداروں پر جرمانے اور پرائس لسٹوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر بھاری جرمانو ں کے ساتھ نوٹسز جاری کردئے، جبکہ کورونا وائرس ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد نہ کرنے پر درجنوں دکانداروں پر بھی جرمانے کئے، اس موقع ڈاکٹر مشتاق عالم نے خبردار کرتے ہوئے تاجروں کو متنبہ کیا کہ وہ کرونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، شہری ویکسی نیشن کرائیں اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کا عادی بنائیں،تاکہ شہر کو کورونا وائرس سے پاک کرسکیں، ترجمان شہری انتظامیہ نے عوام الناس اسے اپیل کیا ہے کہ وہ کسی بھی شکایات کی صورت میں براہ راست الفا کنٹرول اور میڈیا سیل پر اپنی شکایات درج کرادیں تاکہ فوری کاروائی کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔۔عوام کا عتماد ہی ہمارا اولین مقصد ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں