لنڈی کوتل امان علی شینواری ۔
طورخم ٹرانسپورٹ ٹرک اینڈ ٹریلر ایسوسی ایشن کا باقاعدہ طور پر رجسٹریشن عمل مکمل۔ چئیرمین معراج الدین شینواری میڈیا کے سامنے رجسٹریشن سرٹیفیکٹ پیش کررہے ہیں۔ 20سال سے بغیر لالچ ٹرانسپورٹ کی خدمت کی ہے آئندہ بھی اسی طرح خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا۔ چئیرمین معراج الدین شینواری، حاجی عظیم اللہ شینواری
لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عظیم اللہ، معراج الدین شینواری ، حاجی یاد اللہ شینواری ، ملک ریاض اور بلاول شینواری نے کہا کہ 20سال سے ٹرانسپورٹ کی بلاتفریق و بغیر لالچ خدمت کی ہے اور ایسی طرح خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہیگا اب چونکہ فاٹا کا انضمام ہوا ہے تو اس لئے ایسوسی ایشن کا باقاعدہ طور پر قانونی حثیت کیلئے رجسٹر کرائی تاکہ آئین و قانون کی دائرے میں ٹرانسپورٹرز کی خدمت کرسکے انہوں نے اپنے یونین کو باقاعدہ طور پر حکومت سے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ کیا ہے اور اسی سلسلے میں بہت جلد طورخم ٹرانسپورٹ ٹرک اینڈ ٹریلر ایسوسی ایشن کی تنظیم نو کے بعد نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا حاجی عظیم اللہ شینواری نے کہا کہ پہلے بھی طورخم بارڈر پر ان کی ایسوسی ایشن نے خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے انہوں نے بتایا کہ نئی کابینہ کے اعلان کیساتھ ہی ہر کسی کو اپنے عہدے کے اختیار دیا جائے گا طورخم بارڈر پر ٹرانسپورٹ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کوششیں کی جائے گی عظیم اللہ شینواری نے کہا کہ انکی رجسٹریشن کی کاپی تمام محکموں کو بھیجوا دی گئی اور ان ہی محکموں کو مل کر ٹرانسپورٹ کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی امید رکھتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کیساتھ ظلم ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ٹرانسپورٹ سے ہماری معیشت جڑی ہوئی ہے اگر ٹرانسپورٹ ترقی کریں گا تو ملکی معیشت بہتر ہو گی اور یہ زوال کا شکار رہا تو اس سے نہ صرف ملکی معیشت پر برا اثر ہوگا بلکہ ہماری روزگار بھی بری طرح سے متاثر ہو گی۔