کورونا وائرس ویکسی نیشن کے سلسلے میں صوبائی حکومت کے احکامات پرعملدرآمد تیز کردیاہے,اسامہ مجید چیمہ

Spread the love

گلگت(مظہر مغل سے)AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس ویکسی نیشن کے سلسلے میں صوبائی حکومت کے احکامات پرعملدرآمد تیز کردیاہے، شہریوں بالخصوص تاجر وں کوویکسی نیشن لازمی طور پر کرواناہوگا بصورت دیگر دکانوں کو سیل اور بھاری جرمانے کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام کی سہولت کیلئے میونسپل حدود میں چار جگہوں پر ویکسی نیشن مراکز قائم کئے ہیں، پرونشل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال، سٹی ہسپتال، ہائی سکول اور جاگیر بسین ہسپتال میں کورنا ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مراکز بدھ کے روز سے خدمات دیں گے لہذا عوام النا س بالخصو ص تاجروں سے درخواست ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ او ر محکمہ صحت کے جانب سے قائم کئے گئے کورونا وائرس ویکسی نیشن مراکز جاکر ویکسی نیشن کروائیں تاکہ ہمیں معمول کی زندگی کی طرف واپس لوٹنے میں مدد مل سکے یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز ہائی سکول میں قائم ویکسی نیشن مرکز کے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گلگت ڈاکٹر محمد مبین کے جانب تفصیلی بریفنگ کے بعد میڈیا کیلئے جاری پالیسی بیان میں کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کورونا ویکسی نیشن کے انتظامات، سہولت اور دیگر اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا وائرس ویکسی نیشن کیلئے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے گلگت شہر میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کیوجہ سے کورونا ویکسی نیشن اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کو تیز کیاگیا ہے گزشتہ تین روز میں تحصیل آفس میں قائم ویکسی نیشن مرکز میں 500 سے زائد شہریوں نے ویکسی نیشن کروائی ہے جس میں پہلی خوراک اور دوسری خوراک لینے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے ترجمان شہری انتظامیہ مظہر مغل نے عوام الناس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے جانب سے قائم کورونا وائرس ویکسی نیشن مراکز جاکر ویکسی نیشن کروائیں، تاجر حضرات فوری طور پر سہولت سے فائدہ اٹھائیں، ویکسی نیشن نہ کروانے والے شہرویوں بالخصوص تاجروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی لہذا عوام الناس کورونا ویکسی نیشن کرواکر اپنا اور ملک کا مستقبل محفوظ بنائیں۔عوامی مسائل کے حل کیلئے شہری انتظامیہ ہمہ وقت کوشاں اور مصروف عمل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں