گلگت (مظہر مغل) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی کیلئے میونسپل بلڈنگ سیکشن کی کوششیں لائق تحسین ہے چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر کی نگرانی میں میونسپل بلڈنگ سیکشن کی کارکردگی میں نکھار آیا ہے بلڈنگ سیکشن کے جانب سے میونسپل بلڈنگ بائی لازپر عملدرآمد میں بڑی مدد ملی ہے میونسپل بلڈنگ سیکشن بلدیہ عظمیٰ گلگت میں ریڈ ھ کی ہڈی کی حیثیت ہے یہ باتیں بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ، چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، ٹاون انجینئر ثابت تقی اور بلڈنگ انسپکٹر ز کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کمرشل تعمیرات کے سائٹس کے تفصیلی دورہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے میونسپل بلڈنگ سیکشن کے جانب سے شہر میں کمرشل تعمیرات کے سلسلے میں بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کے سلسلے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا، بعد ازاں ٹاون نے انجینئر نے سائٹ سلیکشن، نقشہ جات اور دیگر کاغذی کاروائی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگا ہ کیا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مذید بہتری کیلئے ہدایات دیں،واضح رہے میونسپل حدود میں کسی بھی قسم کی تعمیرات کیلئے میونسپل بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد لازمی طور پر کیا جارہاہے جس سے غیر قانونی اور ادارہ ہذا کے بغیر اجازت تعمیرات کی زبردست حوصلہ شکنی ہوئی ہے جسکا کریڈٹ ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کو جاتا ہے۔
