جہلم پریس کلب کا ہنگامی اجلاس

Spread the love

جہلم(عمیراحمدراجہ +چوہدری دانیال عابد)جہلم پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر سرپرستی محمد امجد بٹ منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین سید اکرم حسین شاہ بخاری، وائس چیئرمین چوہدری ظفرنور، صدر جھلم پریس کلب چوھدری عابد محمود،سینئر نائب صدر،شیخ عتیق الرحمن، نائب صدرمرزا راحیل بیگ، جنرل سیکرٹری چوھدری محمد ریاض گوندل،جائنٹ سیکرٹری راجہ سہیل کیانی، فنانس سیکرٹری سید ناصر حسین شاہ سیکرٹری اطلاعات وسیم تبریز آفس سیکرٹری عبدالغفار آزاد نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں استحقاق کمیٹی کو بااختیار بنانے کے لیے کی جانے والی قانون سازی کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا، اس موقع پر جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب چوہدری محمد ریاض گوندل نے منتخب عہدیداران و ممبران کو بتایا کہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ استحقاق بل2021 میں ترمیم اور صحافیوں کے حوالے سے تمام نکات ختم کر نے کا اعلان گزشتہ روز کر دیا تھا۔گور نر پنجاب کے اعلان کے بعد جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے کل بروز سوموار کو احتجاج کا پروگرام موخر کر دیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں استحقاق کمیٹی کو بااختیار بنانے کے لیے کی جانے والی قانون سازی کو گو ر نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گزشتہ روز جمعہ کو گور نر ہاؤس لاہور میں صحافیوں کے احتجاج اور سوموار سے پنجاب بھر کے تمام شہروں سے احتجاج کی کال پر نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں کے تمام مطالبات کو منظور کرلیا جس کے بعد جہلم پریس کلب کے صحافیوں نے ضلع کچہری میں احتجاجی پروگرام کو منسوخ کر دیا ہے، اس موقعہ پر جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل نے جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کو بتایا کہ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے مذکورہ نکات ختم کر نے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ چوہدری محمد سرور نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، کوئی ایسا بل منظور نہیں کیا جائیگا جس سے آذادی اظہار رائے کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ لاحق ہو۔چوہدری محمد ریاض گوندل نے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والی قانون سازی منسوخ ہو چکی ہے گورنر چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صحافی برادری جس طر ح چاہے گی ہم اسی طر ح استحقاق بل میں تبدیلی لائیں گے اور اس بل میں تر میم کر کے صحافیوں کے حوالے سے تمام نکات کو ختم کر دیا جائے گا۔ اْنہوں نے کہا ہے کہ میں نے ساری زندگی صحافت کی آزادی کیلئے جدوجہد کی ہماری حکومت کے دوران صحافیوں کی سوچ اور نقطہ نظر پر کسی قسم کی قدغن لگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اْنہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں صحافی جس جذبے کے ساتھ اپنے مطالبات کی جنگ لڑ رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ صحافی زندہ بھی ہیں اور طاقتور بھی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں