پی ڈی ایم کے جلسہ کی تیاریوں نے ہی حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی,عابد حسین جان مجددی

Spread the love

عوام نے گلی کوچوں اور سڑکوں کو ایسے سجایا ہے جیسے کوئی الیکشن ہو۔نائب صدر مسلم لیگ ن خیبر پختون خواہ

سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر عابد حسین جان مجددی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسہ کی تیاریوں نے ہی حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں4 جولائی کو ملاکنڈ کی عوام اپنے بھر پو قوت کہ ساتھ نیازی کی تبدیلی کو دریا برد کردینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کے کارکنوں کا جذبہ دیدنی ہے عوام نے گلی کوچوں اور سڑکوں کو ایسے سجایا ہے جیسے کوئی الیکشن ہو پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر خیبر پختون خواہ عابد حسین جان مجددی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک اور عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے موجودہ حکومت نے عوام کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کر دیا لیکن اب پاکستان تحریک انصاف حکومت کی خاتمے کے وقت آگیا ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے بغیر کچھ نہیں دیا جو قابل افسوس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں