جہلم میں دو چہرے والے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی 4 آنکھیں، 2 منہ اور2 ناک ہیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عباد)جہلم ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گائنی وارڈ میں دو چہرے والے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی 4 آنکھیں، 2 منہ اور2 ناک ہیں۔ ڈیوٹی ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش نارمل ڈیلیوری سے ہوئی، بچے کو انتہائی نگہدائش وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز بچے کے آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ ڈاکٹرز نے بچے کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بچے کی پیدائش قدرت کا امر ہے۔ ذرائع کے مطابق بچے کے والدین کا تعلق نواحی علاقہ ناڑہ سے ہے تاہم بچے کی پیدائش پر والدین تشویش میں مبتلا ہیں اور میڈیا سے بات کرنے سے معزرت کر لی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں