جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم امیدوار برائے ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد صدیق حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے تاریخی فتح حاصل کریں گے وہ حلقے کے مقبول ترین عوامی لیڈر ہیں، عوامی خدمت کے ذریعے انہوں نے حلقے کے عوام میں بے پناہ پزیرائی حاصل کی ہے، انہوں نے ترقیاتی کام کروا کے حلقہ کے عوام کے دل جیتے، راجہ محمد صدیق حلقہ کے ہر دلعزیز عوامی لیڈر ہیں، ان خیالات کا اظہارسابق صدر ایمپلائز یونین خادم حسین نے مسلم لیگ ن کے امیدوار ایل اے 39 جموں 6 راجہ محمد صدیق کی حمایت میں چوہدری محمد شفیق کونسلر کی رہائش گاہ پر اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر کونسلز ملک محمد منیر، سابق ضلعی صدر حلقہ جموں 6 چوہدری محمد شفیق کونسلر بلدیہ جہلم مرزا تنویر حسین، چوہدری محمد وسیم، نعیم اختر چشتی، عبدالرشید بٹ سمیت دیگر کارکن موجود تھے۔
