لندن میں مسلم لیگ ن کے اعلی سطع اجلاس میں مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی سے انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی اور انہیں پاکستان نہ جانے کا مشورہ۔ لندن (عارف چودھری)مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ آج پاکستان میں انتقال کر گئی ہیں۔ عابد شیر علی کی اہلیہ کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔
عابد شیر علی اس وقت لندن میں موجود ہیں۔اہلیہ کی وفات کے بعد پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔عابد شیر علی اہلیہ کے جنازے میں شریک ہوں گے۔جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور دیگر سیاستداںوں مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹر نیشنل آفئیرز بیرسٹر امجد ملک وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بر طانیہ میں کوآرڈینیٹر راجہ مقصود حسین -راجہ شبیر کاکڑوی -مسلم لیگ ن مانچسٹر کے صدر راجہ سجاد حسین -سابق مئیر اولڈھم عتیقالرحمن کی جانب سے عابد شیر علی سے اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی اہلیہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی جا رہی ہے
