پنڈ دادنخان کی ضلعی حیثیت بحال کروانا تحصیل پنڈ دادنخان کے ہر ہمدردی کا دعویٰ کرنے والے شخص کا فرض ہے

Spread the love

پنڈ دادنخان ضلع ہر لحاظ سے جائز کیونکہ یہ ضلع رہا پنڈ دادنخان کی ضلعی حیثیت بحال کروانا تحصیل پنڈ دادنخان کے ہر ہمدردی کا دعویٰ کرنے والے شخص کا فرض ہے چوہدری عابد اشرف جوتانہ راجہ افتخار شھزاد

جہلم چوہدری زاہد حیات
سابق تحصیل ناظم پنڈ دادنخان چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار شھزاد نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پنڈ دادنخان ضلعی ہیڈکوارٹر رہا ہے اور پنڈ دادنخان کے مسائل کے حل کے لیے اس کی ضلعی حیثیت بحال کرنا بہت ضروری ہے دونوں سابق ناظمین کا کہنا تھا کہ پنڈ دادنخان کی ضلعی حیثیت بحال کرنے کے ساتھ پنڈ دادنخان کے ساتھ نا انصافی کرتے ہوئے اس کے جو علاقے ہر اصول کو بلائے طاق رکھتے ہوئے چکوال میں شامل کیے گئے ہیں وہ بھی پنڈ دادنخان کو واپس کیے جائیں اس معدنی تحصیل کو نا انصافی کرتے ہوئے معدنیات سے محروم کر دیا گیا دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پنڈ دادنخان کو ضلع بنانے کی تحریک کو پنڈ دادنخان سے ہمدردی کرنے کا دعویٰ کرنے والے ہر شخص کو پھر پور حمایت کرنا ہوگی نا صرف حمایت بلکہ پنڈ دادنخان کو اس کا جائز مقام دلانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا راجہ افتخار شھزاد اور چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا معدنیات سے مالا مال اس تحصیل ہر سب سے زیادہ حق پنڈ دادنخان کی عوام کا ہے انشاللہ عوامی حمایت سے پنڈ دادنخان کو نا صرف ضلع بنوا کر اس کا جائز مقام دلوایا جائے گا بلکہ ہنڈ دادنخان کے چھنیے گئے علاقے بھی واپس لیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں