آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے صدر ملک افتخار حسین کی بے مثال تعلیمی خدمات پر شاندار تقریب کا انعقاد

Spread the love

سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم چوہدری معروف حسین نے ملک افتخار حسین کو سر سید تعلیمی ایوارڈ شیلڈ پیش کی


جہلم (محمد زاہد خورشید) آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کی جانب سے ملک افتخار حسین کی بے لوث اور بے مثال خدمات پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صدر اپپسما ضلع جہلم ملک افتخار حسین، سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم چوہدری معروف حسین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ڈی ای او ایلیمینٹری سید مظہر حسین اور ڈی ایچ او پی ایس ڈاکٹر میاں مظہر حیات تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن مجید کی تلاوت اور نعت رسول مقبول سے ہوا تلاوت کا اعزاز الصفا ماڈل سکول کے پرنسپل قاری بشیر احمد اور نعت پڑھنے کا اعزازعلامہ توقیر حسین چشتی اخلاص انٹرنیشنل سکول پنن وال نے حاصل کیا تقریب کی نقابت کے فرائض نائب صدر ذولفقار علی چشتی پنن وال اور جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اشرف نے ادا کیئے۔ مقررین نے ملک افتخار حسین کی خدمات کو سرہایا پھر تقریب کے دولہا ملک افتخار حسین صدر آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کو سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف حسین نے ان کی تعلیمی خدمات پر سر سید احمد تعلیمی شیلڈ پیش کی۔ ملک افتخار حسین کی زوجہ محترمہ اور بیٹے راحیل کی خصوصی شرکت۔ ملک افتخار حسین کی زوجہ محترمہ کو پرنسپل فاطمہ جناح نازیہ بٹ اور پرنسپل اسلام آباد گرائمر سکول مسز سمیرا نے گلدستہ پیش کیا۔ تقریب میں ضلع جہلم کی تمام تحصیلوں سے پرائیوٹ سکولز کے پرنسپلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں شاندار ظہرانے کے انتظام کی ذمہ داری شیخ ضیاء فاروق پرنسپل فرید پبلک سکول دینہ نے ادا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں