صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد کا انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری سے ملاقات

Spread the love

نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع اور بالخصوص ضلع بنوں میں امن و امان کے بارے میں تفصیلی بات چیت۔

میرانشاہ(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کا نئے آئی جی پی معظم جاہ انصاری سے ملاقات صوبے اور نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع اور بالخصوص ضلع بنوں میں امن و امان کے بارے تفصیلی بات چیت
خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری سے گزشتہ روز ان کے دفتر میں ملاقات کی نئے آئی جی پی کو خوش آمدید کہا اور چارج سنبھالنے پر مباکباد دی ملاقات کے دوران پورے صوبے بشمول نئے ضم شدہ اضلاع اور بالخصوص ضلع بنوں میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کی مال وجان کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری اور فرض ہے معاشرے سے برائیاں اور جرائم پیشہ عناصر کوختم کرنے میں عوام کو پولیس کا مکمل تعاون اور ساتھ دینا چاہیئے پاکستان تحریک انصاف حکومت نے خیبر پختونخوا پولیس میں انقلابی اصلاحات لائی ہے جس کی تعریف دوسروں صوبوں نے بھی کی ہے نئے آئی جی پی نے صوبائی وزیر کو صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں