گلگت (مظہر مغل سے) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ نلتر گلیشئیر ٹوٹنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ اور ذمہ دار ادارے چوکس ہیں مصنوعی جھیل سے پانی کے اخراج پر کا م ہورہا ہے جبکہ مقامی وغیر مقامی سیاحوں کو فوری طور پر نلتر سے نکلنے کیلئے ہدایات دیں ہیں اسکے علاوہ پھنسے ہوے سیاحوں کو ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقام پر پہنچادیاہے جبکہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں پر تیزی سے کام تیز کر کردیا ہے انتظامی اہلکاروں کے ساتھ بڑی تعداد میں مقامی رضاکار وں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا ہے یہ باتیں انہوں نے منگل کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے گزارش کی ہے کہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں پہاڑی سلسلوں سے دور رہیں اور اپنے مال مویشیوں کو بھی محفوظ علاقوں پر منتقلی کیلئے احکامات دئے ہیں تاکہ انتظامیہ کے جانب سے بحالی کے کاموں میں رکاوٹ نہ بن سکے، واضح ہے گلگت کے نواحی علاقہ ملکی و غیر ملکی سطح پر ایک پرکشش ٹورسٹ پوائنٹ ہے جسے دیکھنے کیلئے ملکی وغیرملکی سطح پربڑی تعداد میں گرمیوں میں سیر و سیاحت کیلئے نلتر کا رخ کرتے ہیں یہ واقعہ نلتر کی تاریخ کا پہلاواقع ہے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نے عوام الناس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، جتنا بتایا جارہا ہے اس سے کم نقصان ہوا گلیشئرز کا پھٹنا پہاڑی علاقوں میں روز مرہ کا معمول ہے آزمائش کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ انکے ہمراہ کھڑی ہے امدادی اور بحالی کے سرگرمیوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہی ہوگی، ترجمان شہر ی انتظامیہ مظہر مغل نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، نلتر میں انتظامیہ نے امدادی سرگرمیوں پر کام تیز کردیا ہے
