گلگت (مظہر مغل) ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن گلگت کے مشترکہ آپریشن ٹیم نے منگل کے روزبھی کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے اور SOPs پر عملدرآمد نہ کرنے والے درجنوں دکانوں اور 3 نجی سکولوں کو سیل کردیئے، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے نگرانی میں منگل کے روز بھی کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 25 دکانوں اور03 نجی سکولوں کو سیل کرکے مالکان پربھاری جرمانے عائد کردئے۔ سیکٹر مجسٹریٹس، شاہ خان، زوالفقار علی، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی سمیت میونسپل پولیس فورس نے زبردست کریک ڈاون کرتے ہوئے کورونا ویکسینیشن نہ کرانے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے خلاف ورزی پر 25 دکانوں کو سیل کردئے جبکہ چھٹیوں کے باجود سکول کھولنے پر 03 نجی سکولوں کو سیل کرکے مالکان کو نو ٹسز جاری کئے، کورونا وائر س سے بچاو کیلئے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی، کورونا وائر س کے نتائج خطرناک بن کر سامنے آرہے ہیں لہذا اپنی زندگی محفوظ بنائیں اور اپنے خاندان کو محفوظ کریں
