فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی داد رسی اور مالی امداد کے لیےمانچسٹر کے صنم ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام

Spread the love

فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی داد رسی اور مالی امداد کے لیے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالرزاق ساجد نے مانچسٹر کے صنم ریسٹورنٹ میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کے انتظامات پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ اور انکی ٹیم نے کئے تھے۔

مانچسٹر(عارف چودھری)
دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے برطانیہ میں قائم المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کمیونٹی کی مالی معاونت سے اپنا کردار بھرپور طریقے سے انجام دے رہا ہے ۔ مانچسٹر کے صنم ریسٹورنٹ میں فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کے لیے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے  عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمن عبد الرزاق ساجد کا کہنا تھا کہ پوری دنیا سے کہوں گا کہ وہ بھی انسان ہیں انہیں بھی ژندہ رہنے کا حق ہے وہ بھی چاہتے ہیں ہم امن و سکون سے رہیں ہم سبکی ذمہ داری ہے کہ انکو امن فراہم کریں انکا کہنا تھا کہ دنیا کی طاقتور طاقتوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ فرعون نمرود بھی غرق ہوئے صرف اللہ کا نام باقی رہے گا اور ان لوگوں کا نام ژندہ رہے گا جو دکھی انسانیت کے لیے کام کرتے ہیں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا یہی پیغام ہے کہ ہمارے ساتھ ملکر دنیا کے مظلوموں کے لیے کام کریں۔ صدر پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ آصف رشید بٹ کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوموں پر زبردستی جنگ مسلط کی گئی ہے اور آج تک وہ محاصرے میں ہیں ہم سبکو آگے بڑھ کر انکی مدد کرنی چاہیے تاکہ انکی مشکلات کم ہوں ۔ پرسٹن کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میں خود بھی فلسطین کا دورہ کیا ہوا ہے وہ لوگ پوری امت مسلمہ کی جنگ لڑ رہے ہیں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جب ہمارے بچے باہر جاتے ہیں تو ہمیں پتہ نہیں ہوتا کہ وہ شام بخیریت گھر واپس لوٹیں گے جن حالات میں وہ رہ ہیں انکے بچوں کے اندر پھر بھی خوف نہیں ہے انکا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے آپ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں کریں انہیں آپکی مدد چاہیے۔ پی ٹی آئ کے راہنما علی عون نے کہا ھم عشیائیہ میں آنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کو انکا حق ملنا چاہئے دنیا کے طاقتور ملکوں کو مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہئے -ھم سب کو مل کر انکا ساتھ دینا چاہیے.

دنیا بھر کی دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے لیے مالی امداد جمع کرنا خوش آئند ہے جس پر  برطانیہ بھر کی کمیونٹی کو فخر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں