عزت کا معیار رتبہ یا عہدے نہیں ہونے چاہئیں۔ہما جمال

Spread the love

ہر شخص اپنی دنیا کا بادشاہ ہے اور بے پناہ عزت کا مالک ہے۔معروف سماجی سوشل ورکر

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف سماجی سوشل ورکر ہما جمال نے عہدوں کی بنیاد پر عزت کے معیار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلقات ہمارے عزت کا معیار ہرگز بلند نہیں کر سکتے، انہوں نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہر شخص اپنی دنیا کا بادشاہ ہے اور بے پناہ عزت کا مالک ہے۔یہ بات ہم سب کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور دوسروں کو بھی یہی سمجھانے کی ضرورت ہے جب اللہ کریم سورہ التین میں فرماتا ہے کہ “لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم” بے شک ہم نے انسان کی بہترین تخلیق کی ہے تو ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ہر انسان بلا رنگ و نسل اللہ کی بہترین مخلوق ہے۔اسی طرح پیغمبر آخری الزماں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری خطبے میں فرمایا کہ میں بڑائی کے تمام دعووں کو اپنے پیروں تلے کچلتا ہوں آج کے بعد کسی عربی کو عجمی پر فضیلت حاصل ہے اور نہ ہی کسی عجمی کو عربی پر ۔نہ کسی گورے کو کالے پر فضیلت حاصل ہے اور نہ ہی کسی کالے کو گورے پر۔فضیلت کا معیار صرف تقوی ہے ہمیں مذہب اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس ہوکر اس کی روشنی اپنے عمل سے دنیا بھر میں پھیلا کر یہ بات واضح کرنی ہے کہ ہمارے مذہب میں چھوٹی ذات بڑی ذات معنی نہیں رکھتی،ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرب غلاموں کو اپنی تعلیمات سے بہرہ ور کیا اور اپنے عمدہ اخلاق سے انہیں دنیا کا حکمراں بناکر رہتی دنیا تک کیلئے مثال بنا دیا ہم اپنے ملک میں جو کہ اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اس میں جب رتبوں کی عہدوں کی قدر منزلت دیکھتے ہیں تو یہ بات ایک عام انسان کو احساس محرومی کے سوا کچھ نہیں دیتی ہمیں عہدوں کی قدر سے آگے بڑھ کر انسانوں کی قدر و منزلت سیکھنا ہوگی تب ہی ہم ایک بہتر معاشرے کی تشکیل میں سب کو ساتھ ملا کر اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں