مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے,حانیہ خان

Spread the love

حکومت وقت نوجوان نسل کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کریں۔چیف کوآرڈینیٹر خواتین ونگ

ملتان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی چیف کوآرڈینیٹر خواتین ونگ حانیہ خان نے کہا نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے روزگار کے بغیر نوجوان نسل اگے نہیں جا سکتی انہوں نے کہا کہ اج ملک بھر میں ڈگری ہولڈر نوجوان نسل روزگار سے محرومی کا شکار ہے جو افسوسناک یے نوجوان نسل کے برسر روزگار ھو نےسے ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے نوجوان نسل کو روزگار فراہم کرنا حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے لیکن اج ہمارے حکمرانوں کی وجہ سے ملک کے 75 فیصد نوجوان نسل روزگار سے محروم ہے جو کہ نوجوان نسل کے ساتھ کسی ظلم و جبر سے کم نہیں سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی چیف کوآرڈینیٹر خواتین ونگ حانیہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ نوجوان نسل کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ نوجوان نسل ترقی کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ کہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کا مشن و مقصد نوجوان نسل کے بہتری کیلئے اقدامات اور پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے تا کہ پاکستان ترقی کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں