جبکہ انکے ہمراہ سابق نظم اسداللہ جان، سابق نائب ناظم ملک انیس اور دیگر موجود تھے۔
پشاور(نمائندہ وصال احمد )گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل ممبر و مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے آج بروز پیر شھید آصف خان باغی نوتھیہ پارک کا اچانک دورا کیا جبکہ انکے ہمراہ سابق ناظم نیبر ھوڈ 88 اسد اللّٰہ جان ،سابق نائب ناظم نیبر ھوڈ87 ملک انیس، سابق صدر انجمن تاجران نوتھیہ بازار ملک احسان اللّٰہ عرف چانے بھی موجود تھے۔انہوں نے شھید آصف خان باغی پارک میں جاری بیوٹیفیکش اور فرش بندی کے کام کا معائنہ کیا۔مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے پی ڈی اے چیف انجنیر اقبال خان کی زیر نگرانی میں پارک میں جاری کنسٹرکشن و بیوٹیفیکشن ورکس اور مٹیریل کوالٹی چیک کرنے پر تسلی و اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے پی ڈی اے چیف انجنیر اقبال خان کے کام کو سراہا کہ اس شدید گرمی میں وہ اپنی زاتی نگرانی میں بیھٹے کاریگروں سے پارک کی تازئین و آرائش کے کام میں زاتی دلچسپی لے رھے ھیں جسپر تمام علاقہ معززین اور صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے خصوصاً چیف انجنیر اقبال خان کی تعاریف کی اور انکا بے حد شکریہ ادا کیا۔