تحریک آل و اصحابِ رسول کے انفارمیشن سیکرٹری منتخب

Spread the love

(اوچشریف سے نماٸندہ خصوصی)تحریک آل و اصحابِ رسول کے انفارمیشن سیکرٹری منتخب ۔ سجادہ نشیں صاحبزادہ پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے اظہارِخیال کرتے ہوٸے کہا کہ تحریک آل و اصحاب رسول ﷺ یو۔کے لیے انفارمشن سیکرٹری منتحب کرنے پر تمام علماء و مشائخ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ساتھ تمام عہدے داروں کو بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صاحبزادہ پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے مزید کہا کہ ایسے پر فتن دور میں علماء و مشائخ کا ایک جگہ جمع ہونا وقت کی اہم ضرورت تھی تاکہ مقدس ہستیوں کی طرف اٹھنے والی ہر اس چیز کا مل جل کر قلعہ قمع کیا جا سکے اس تحریک کے بانی سرپرست آستانہ عالیہ علی پور شریف پیر سید منور حسین شاہ جماعتی اور پیر سید عرفان شاہ مشہدی آستانہ عالیہ بھیکی شریف نے امیر ملت برمھنگم میں تنظیمی عہدے درواں سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہمیں متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس تحریک کے ذریعے لوگوں کی ذہن سازی کے ساتھ ساتھ سادات کرام اور علماء و مشائخ کو جمع کر کے ایک آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے مزید کہا کہ ہم ہر سطح پر تحریک کے اس پیلٹ فارم سے اپنی آواز بلند کریں گے اور اس اجلاس میں برطانیہ بھر سے ساداتِ کرام اور علماء و مشائخ نے بھر پور شرکت کی اور پیرصاحبان کو یقین دلایا کہ عظمتِ آل و اصحابِ رسولﷺ کے لٸیے ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں