
کوئٹہ:(شاہ زیب شاہ) بلوچستان میں فٹسال باقی گیموں کی طرح کھیلا جاتا ہے، بلوچستان حکومت صوبے میں فٹسال کے گراؤنڈ بنا رہی ہے جو خوش آئند بات ہے، بلوچستان میں فٹسال کی پروموشن کے لیے شائستہ لغاری اور انکی ٹیم کی محنت قابلِ تحسین ہے، فٹسال کے فروغ کے لیے اسلام آباد سے کوئٹہ آیا ہوں، بلوچستان کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف صوبائی اور قومی مقابلوں کا انعقاد کروائیں گے، ان تعثرات کا اظہار پاکستان سوسر فٹسال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مبشر سنجرانی نے بلوچستان سوسر فٹسال ایسوسی ایشن کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سالانہ اجلاس ایوب سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مبشر سنجرانی نے کی اجلاس میں صوبائی ویمن جنرل سیکرٹری شائستہ لگاری، ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ عمران یوسف، حاجی عمر و دیگر افراد شریک، اجلاس میں بلوچستان میں فٹسال کے فروغ، بلوچستان میں مختلف فٹسال کے صوبائی اور قومی سطح کے مقابلے و دیگر امور زیر بحث آئے، جبکہ اجلاس میں مبشر سنجرانی نے بلوچستان کابینہ کی دن رات محنت کی تعریف بھی کی، جنرل سیکرٹری مبشر سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں فٹسال کے فروغ کے لیے اسلام آباد سے کوئٹہ آیا ہوں، بلوچستان کے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف صوبائی اور قومی مقابلوں کا انعقاد کروائیں گے جس سے بلوچستان کے کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دنیا کو دکھانے کا موقع ملے، انٹرنیشنل فٹسال لیگ سال 2020 میں بنگلہ دیش میں ہونی تھی اس لیگ میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کرنی تھی مگر کرونا کی وجہ سے لیگ ملتوی ہوگئی اور ۔ نقصاں ہوا، اسلام آباد میں فہمیدہ مرزا سے میٹنگ ہے جس میں مختلف ایونٹس کے حوالے سے انہیں آگاہ کرونگا اور اس کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کر کے ایک شاندار نیشنل ایونٹ بلوچستان میں کروائیں گے، ایسوسی ایشن نے ڈسٹرک لیول پر بھی پلیئرز اور کلبز کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے جس سے بلوچستان کے تمام کھلاڑیوں کے نام ہماری ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیے جائیں گے، تقریب میں ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا جبکہ اجلاس کے اختتام پر مبشر سنجرانی نے ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ عمران یوسف، شاہستہ لغاری و دیگر کو پاکستان سوسر فٹسال کی آفیشل شٹ بھی پیش کی۔
