گلگت (مظہر مغل) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے کہاکہ گلگت شہر صوبے کا دل ہے شہر کی تعمیر وترقی اور خوبصورتی کیلئے بلدیہ عظمیٰ گلگت کا کردار اہمیت کا حامل ہے مزید بہتر ی لانے اور فعال بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کا ر لاونگا، شہر کی خوبصورتی کیلئے بلدیہ عظمیٰ کا کردار قابل تحسین ہے بلدیہ گلگت صوبائی سطح پر قدیم بلدیاتی ادارے میں شمار ہوتا ہے صوبائی ہیڈ کوآرٹر میں زیر تعمیر عمارتوں کو بلڈنگ بائی لاز کے مطابق تعمیر کو یقینی بنانے کیلئے بلدیہ گلگت کا کردار تمام بلدیاتی اداروں کیلئے مشعل راہ ہے چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین اور اسکی ٹیم کے شبہ روز محنت کی وجہ سے بلدیہ گلگت مکمل فلاحی ادارہ بن چکا ہے سابق ایڈ منسٹریٹرز کے پالیسز کو راہنما اصول بناتے ہوئے بلدیہ گلگت کے مجموعی کارکردگی کی بہتری اور فعالیت کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہوں گا، میونسپل بلڈنگ سیکشن اور ایڈ منسٹریشن کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ادارے کی نیک نامی کا موجب بنائیں گے اور ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکام سے مضبوط روابط استوار کریں گے جبکہ شہر کی خوبصورتی کیلئے جاری منصوبوں میں تیزی لائیں گے یہ باتیں بدھ کے روز بلدیہ گلگت کا پہلے دورے کے موقع پر چیف کوآرپوریشن آفیسر عابد حسین میر کے جانب سے تفصیلی بریفنگ کے بعد غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس صورتحال پر قابو پانے کیلئے بلدیہ گلگت کا کردار جاندار ہا ہے اور مزید بہتری لانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ تعیناتی کے بعد انکا پہلا دورہ تھا اس سے قبل ایڈ منسٹریٹر بلدیہ آفس پہنچے تو چیف کوآرپوریشن آفیسر و دیگر آفیسران نے استقبال کیا اور انہیں بلدیہ آفس آمد پر گرمجوشئی سے خوش آمدید کہا۔ جسکے بعد CCO بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے تفصیلی سے قبل بحیثیت ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن زمہ داری سنبھالنے پر ادارے کی جانب سے مبارک باد دی اور میونسپل کارپوریشن کے مجموعی کارکردگی اورزمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ کے موقع پر ایڈ منسٹریٹیو آفیسر سردار حسین، میونسپل انجینئر منور حسین، ٹاون انجینئر ثابت تقی، اخلاق حسین، محمد فاروق سمیت دیگر آفیسران بھی شریک تھے، اپنے دورے کے دورن ایڈ منسٹریٹر نے برتھ سیکشن، میونسپل انجینئر، ٹاون انجینئر، سائٹ انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز دفاتر کا دورہ کیا اور سٹاف کا حال و احوال بھی پوچھا، بعد ازاں سٹاف نے ایڈ منسٹریٹر کو نئی زمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔
