شہر میں گرانفروشی، کورونا وایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کے خلاف زبردست کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (مظہر مغل) شہر میں گرانفروشی، کورونا وایس او پیز کی خلاف ورزی، ویکسی نیشن نہ کرانے والوں، فٹ پاتھ تجاوز کرنے والوں اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والے متعدد افراد کے خلاف زبردست کریک ڈاون، درجنوں دکانداروں، ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانوں کیساتھ نوٹسز کے ذریعے انتباہ، تفصیلات کے مطابق بدھ کے رو ز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور کے قیادت مجسٹریٹ شاہ خان، فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی، میونسپل پولیس فورس پر مشتمل ٹاسک فورس کا کریک ڈاون کے دوران خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے اور نوٹسز دئے گئے اس موقع پر مجسٹریٹ نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو نہیں بخشیں گے، اپنا اور اپنے خاندان و بزرگوں کی ویکسی نیشن کرواکر قومی کورونا ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بناکر زمہ دا ر شہر ی ہونے کا ثبوت دیں، ترجمان نے عوام الناس اپیل کی ہے کہ وہ قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کسی بھی شکایات کی صورت میں الفا کنٹرو ل یا میڈیا سیل براہ راست رابطہ کرکے اپنی شکایات درج کرائیں۔عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں