کوئٹہ:(سید شاہ زیب شاہ) بلوچستان روپ اسکیپینگ ایسوسی ایشن پریس کانفرنس، بلوچستان کی نئی کابینہ مکمل نہال بلوچ صدر، سید طیب شاہ جنرل سیکرٹری منتخب، جبکہ مس طیبہ سینیئر نائب صدر اور مس شہناز جوائنٹ سیکرٹری منتخب، ایسوسی ایشن کی جانب سے ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں پریس کانفرنس، صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے نہال بلوچ، سید طیب شاہ، شہناز ملک، مس طیبہ و دیگر کا کہنا تھا کہ روپ اسکیپنگ گیم دنیا میں کھیلی جاتی ہے، ہماری ایسوسی ایشن میں جینڈر ایکوالیٹی کو دیکھتے ہوئے خواتین کو 50فیصد عہدے دیے جائیں گے، بلوچستان میں گیم کو آگے لانے کے لیے عید کے بعد مختلف گرلز کالجز میں گیمز کا انعقاد کروائیں گے، یہ گیم ایک سستی گیم ہے جو غریب ہو یا امیر تمام افراد کھیل سکتے ہیں، روپ اسکیپینگ تمام کھیلوں میں سپورٹس مین کھیلتے ہیں، روپ اسکیپینگ ایک قدیم گیم ہے جو ہر جگہ پر کھیلی جاتی ہے گیم کو پروموٹ کرنے کے لیے یوتھ کا کردار اہم ہوگا، ہم تمام سکول، کالجز اور یونیورسٹیز سے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے، ہمیں گیم کو اگے بڑھانے کے لیے حکومت اور محکمہ سپورٹس کے تعاون کی ضرورت ہے۔
