احساس کفالت سینٹر پر مستحق خواتین کے وظیفے سے کٹوتی کے معاملے پر جھگڑا 3 افراد زخمی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں احساس کفالت سینٹر پر مستحق خواتین کے وظیفے سے کٹوتی کے معاملے پر جھگڑا 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی حدود میں واقع ہائی اسکول ون میں قائم احساس کفالت پروگرام سینٹر میں غریب مستحق خواتین کے پیسوں میں کٹوتی کا سلسلہ جاری ہے اور سینٹر میں ایجنٹ مافیا سرگرم ہے، جمعرات کے روز احساس کفالت سینٹر پر آنے والی مستحق خواتین کے وظیفے سے کٹوتی پر ایجنٹ مافیا آپس میں جھگڑ پڑی اور ایک دوسرے پر اینٹوں، لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس سے مجاہد اور جنید نامی شخص سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، جھگڑے کے دوران سینٹر میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا اور سینٹر پر موجود خواتین میں بھگدڑ مچ گئی، اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر جھگڑا ختم کرایا اور زخمی ہونے والے افراد کو ٹھل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دیکر فارغ کیا گیا، تاہم پولیس کی جانب سے واقع کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں