گوجرہ ، سب ڈویژنل کورٹس میں سہولت سنٹر کا افتتاح کردیا گیا سہولت سنٹر سے عوام الناس ایف آئی آر ، میڈیکولیگل ، جیل سے وکالت نامہ کی تصدیق اور دیگر مقدمات کی کی معلومات حاصل کی جا سکیں گی
گوجرہ ( ڈاکٹر عبدالشکور سے ) تفصیلات کے مطابق گوجرہ کچہری میں سہولت سنٹر کا افتتاح ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ حمید نے فیتہ کاٹ کر کیا ، اس موقع پر سینئر سول جج جہانگیر وینس ، صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری اعجاز اختر کہوجہ ایڈوکیٹ، جنرل سیکٹری بار ایاز افضل بسرا اور دیگر بار ممبران ایسوسی ایشن نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری اعجاز اختر کہوجہ ایڈوکیٹ نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس کے حکم پر اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی خصوصی کاوش سے سہولت سنٹر کا افتتاح گوجرہ میں ہوگیا ہے جس سے عوام اور وکلاء برادری کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی سائلین اب پولیس اسٹیشن کی بجائے سہولت سینٹر پر اپنی تمام تر درخواستیں ادھر سہولت سینٹر پر جمع کروا سکیں گے ان کے بعدسینئر سول جج جہانگیر وینس نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کیا کہ ہم مشکور ہیں چیف جسٹس اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ حمید صاحب کے کہ انہوں نے گوجرہ کے عوام کے لئے ایک بہترین سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا ہے جس میں عدالت سے متعلقہ مقدمات کی انفارمیشن تمام میڈیکولیگل ، ایف آئی آر ، جیل سے وکالت نامہ کی تصدیق ، اور دیگر مقدمات کی معلومات حاصل کی جا سکیں گی ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اب وکلاء کو اور عوام الناس کو بہترین سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے ملیں گی
