محمد زمان عادل جیسے صحافیوں کی کردار کشی کرنا نا قابل برداشت ہے۔ سربراہ جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ
جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی پارٹی جمیعت العلماء اسلام ( فضل الرحمان)صحافیوں کے خلاف بے جا الزامات اور پروپیگنڈے بند کرے انہوں نے کہا کہ محمدزمان عادل جیسے صحافیوں کی کردار کشی کرنا ناقابل برداشت ہے. بخشالی سےتعلق رکھنے والے معروف صحافی و سماجی شخصیت محمد زمان عادل کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں, جس نے 1997 میں بخشالی سے صحافت کا آغاز کیا ہے. بخشالی میں پریس کلب کا قیام, صحافتی سرگرمیوں کا فروغ اور بخشالی کانام ملکی سطح پر متعارف کروانے اور بخشالی کے عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچانے اور مسائل کے حل کے لئے محمد زمان عادل کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور لائق صد آفرین ہیں. مقامی, علاقائی , ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کئی اداروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں. اور آج کل “منظرعام میڈیا گروپ پاکستان”منظر عام کے چیف ایڈیٹر ہیں.اسی طرح سماجی دنیا میں بھی محمدزمان عادل ایک خاص مقام رکھتے ہیں. اور اسے کئی انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے. یہی محمد زمان عادل ہیں جن کی ذاتی کوششوں سے بخشالی ومضافات کے غریب, یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے صفہ سکول کے نام سے ایک ادارہ قائم ہے جس میں بچوں کو مفت تعلیم وتربیت, مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مل رہی ہیں.ان کی یہ تمام تر کاوشیں کسی پر احسان جتانے یا بعض لوگوں کی طرح سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے نہیں ہیں بلک صرف اور صرف مخلوق خدا کی خدمت اور اللہ کی خوشنودی کے لئے ہیں. الحمداللہ آج بھی محمد زمان عادل کے سینکڑوں شاگرد ملک کے طول وعرض میں صحافتی اور سماجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں. ایک ایسے صفوت کے خلاف گزشتہ دنوں سے جمیعت علماء اسلام ( فضل الرحمان) بخشالی کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر بے جا الزامات لگا کر پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں.ہم بخشالی کے ان سیاسی ورکروں کے ان شیطانی حربوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں.ہم ان سیاسی لوگوں کو چیلینج دیتے ہیں کہ پورے پاکستان میں اپنے سیاسی ورکروں کی مدد لیکر اور اپنے مکمل سیاسی اثر رسوخ استعمال کرکے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں اگر آپ کو محمد زمان عادل اس کی ٹیم اور منظرعام میڈیا گروپ کی طرف سے ایک بھی غیر مستند, غیر ذمہ دارانہ یا کسی بھی قسم کی جانبدارانہ رپورٹ نظر آئی تو ہم بھی محمد زمان عادل کا ساتھ نہیں دیں گے اور اگر آپ ایسا کرنے میں ناکام رہیں تو دنیا سمجھے گی کہ آپ لوگوں نے گھٹیا پن کا ثبوت دیکر بے جا الزامات لگائیں ہیں جو قابل مذمت ہیں.
