ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گل بانو کو پشاور تعیناتی پر مبارکباد,ملک مہر الہی

Spread the love

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تاجر وفد کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا صدر ملک مہر الہی کی سربراہی میں مختلف بازاروں کے صدور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گل بانو صاحبہ کو پھولوں کا گلدستہ اور پشاور کی روایتی چادر پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تاجر وفد کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انھوں نے تاجر وفد سے شہر کی بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے اور بازاروں میں صفائی کی حالت بہتر بنائیں اور دکانوں سے باہر کچرہ و گند نہ پھینکیں پشاور کو خوبصورت بنانے اور دکانوں سے باہر تجاوزات قائم نہ کریں اور بازاروں میں کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بناننے اور اپنے آپ کو اور سٹاف کو کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی تاکہ اس کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔ اور بلا کسی تعطل کے کاروباری سرگرمیاں جاری رہ سکے۔ انہوں نے وفد کا مبارکباد پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں