ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی مخلتف اقوام کے 265 خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم۔

Spread the love

ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے سی ایل سی پی پروگرام کے تخت متاثرین میں چیکس تقسیم کئے۔

خیبر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی مختلف اقوام کے 265 خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم، ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے سی ایل سی پی پروگرام کے تحت متاثرین میں چیکس تقسیم کئے۔مختلف اقوام کے تباہ شدہ مکانات سروے پروگرام کے تحت 265 متاثرین میں 85.96 ملین روپے معاوضوں کی مد میں چیکس تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف)نوید اکبر اور سیکورٹی فورسز کے نمائندے نے مختلف اقوام شلوبر تیراہ، اکاخیل درس جماعت، برقمبرخیل ترخوکس، ضیاء الدین زخہ خیل اور برقمبر جوٹ درہ کے 265 خاندانوں میں سی ایل سی پی کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔چیکس تقسیم کرنے کے لئے پروگرام کا انعقاد جرگہ ہال ڈپٹی کمشنر افس میں کیا گیا تھا۔ سی ایل سی پی پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی اب تک تقسیم شدہ 11460 چیکوں کی کل مالیت 33061.9 ملین جو کہ 3 ارب 32 کروڑ 77لاکھ معاوضے کی مد میں تقسیم کئے جاچکے ہیں جس میں 6145 مکانات مکمل تباہ شدہ اور 5315 مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی صورت میں مذکورہ معاوضہ اب تک ادا کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ خیبر کے مطابق تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں سروے ٹیموں کی زیرنگرانی سروے تاحال جاری ہے جس کے تحت ٹیمیں مختلف علاقوں میں گھروں کی سروے کر رہی ہیں۔ اس کے بعد مرحلہ وار بقیہ رہ جانیوالے دیگر اقوام میں بھی چیکس تقسیم کیے جائینگے تاکہ پروگرام کے تحت تباہ شدہ اور دیگر جزوی نقصانات کا ازالہ ہوسکیں جس کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں