ٹریفک پلان کے تحت 3 ایس پیز اور 13 ڈی ایس پیز سمیت ایک ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے

Spread the love

شہریوں کو عید الاضحی کے موقع پر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹریفک افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ۔

مویشی منڈیوں کو جانیوالی سڑکوں کو کلیئر رکھیں اور کسی کو غیر قانونی مویشی منڈیا لگانے کی اجازت نہ دی جائے۔

ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

پشاور(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے عید الاضحی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا جبکہ شہریوں کو عید الاضحی کے موقع پر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پیز‘ ڈی ایس پیز اور ٹریفک افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں عید الاضحی کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا جس کے تحت 3 ایس پیز اور 13 ڈی ایس پیز سمیت ایک ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر رنگ روڈ اور کالا مویشی منڈی سمیت دیگر علاقوں میں لگنے والی مویشی منڈیوں کو جانیوالی سڑکوں کو کلیئر رکھیں اور کسی کو غیر قانونی مویشی منڈیا لگانے کی اجازت نہ دیں جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے ٹریفک افسران کو ہدایت کی کہ وہ عید الاضحی کے دن سڑکوں کو مکمل طور پر کلیئر رکھیں اور ڈیوٹی میں غفلت نہ برتیں جبکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار عید الاضحی کے موقع پر اوور سپیڈنگ اور ون ویلنگ کرنیوالوں پر کڑی نظر رکھیں جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں