پہلے کی طرح اب بھی پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کریں گی۔میڈیا سے گفتگو
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پیر عمران خان یوسفزئی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بات میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انکاکہناتھا کہ پہلے کی طرح اب بھی پاکستان تحریکِ انصاف بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ،کیونکہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرانے کیلئے ایک بہترین پلان کرلیاگیاہے جسکے ثمرات انشاء اللہ جلد ملنا شروع ہوجائینگے اور مخالفین کی منہ بند ہوجائے گی، انہوںنے کہاکہ اس انتخابات میں مخالف امیدواروں کو ٹف ٹائم دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں وہ پارٹی کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے۔
