نہر پاسپورٹ آفس ڈبل روڈ کے نعروں کو حقیقی شکل چوہدری فواد حسین جیسا با صلاحیت لیڈر ہی دے سکتا ۔ این اے 67 کے مسائل کا حل با صلاحیت لیڈر شپ ہے جو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی شکل میں حلقے کو مل چکی سارے شور ڈالنے والوں کو صرف حلقہ کے عوام کی طرف سے اتنا کہتا ہوں یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں ملک منور اعوان
جہلم چوہدری زاہد حیات
رہنما پاکستان تحریک انصاف اور ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت اور امیدوار تحصیل ناظم پنڈ دادنخان ملک منور کی ملائشیا سے پاکستان پہنچے اور جب ہنڈ دادنخان پہنچے تو ملک منور اعوان کا پرتپاک استقبال کیا گیا لللہ انٹر چینج سے پہنچتے تک جگہ جگہ ملک منور کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا اور ملک منور کو خوش آمدید کہا گیا پنڈی سید پور میں ملک منور کے اعزاز میں ایک پرتکف دعوت کا اہتمام کیا گیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اپنے لیڈر کو خوش آمدید کہا اس موقع پر ملک منور اعوان نے کہا کہ وہ نعرے جن کی بنیاد پر 30 سال اس حلقے کی عوام سے ووٹ لیے جاتے رہے چوہدری فواد حسین نے اپنی پہلی ہی باری میں ان کو عملی شکل دے دی نہر ڈویل کیرج وے پاسپورٹ آفس جیسے میگا پراجیکٹ دیے تحصیل کے ہر حصے میں ترقیاتی کام جاری ہیں ملک منور اعوان نے کہا کہ عملی سیاست میں آنے کا مقصدِ صرف آپنی تحصیل کے لوگوں کی خدمت ہے ملک منور اعوان نے کہا کہ جو لوگ چوہدری فواد کے خلاف متحد ہو رہے ان لوگوں کو اتنا کہنا کہ حلقے کی عوام بخوبی جانتی ہے کہ یہ سارے بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں اور تحصیل پنڈ دادنخان کے مسائل چوہدری فواد حسین جیسا با صلاحیت لیڈر ہی حل کر سکتا کئی کئی باریاں بلینے والے اور تحصیل ناظم رہنے والوں سے پوچھا ضرور جانا چاہیے کہ اپنے دور اقتدار میں تحصیل کے لیے کوئی ایک قابل ذکر منصوبہ بتا دیں ملک منور نے کہا کہ انشاللہ چوہدری فواد حسین کی قیادت میں بلدیاتی اور عام انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے
