گوجرہ ، تھانہ صدر کی حدود میں قبضہ مافیہ کو بینقاب کرنا مہنگا پڑ گیا شکائیت کندہ کے گھر پر قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے کے لئے پولیس کا نکا تھانیدار راتوں کو چھاپے مارنے لگ گیا
گوجرہ (ڈاکٹر عبدالشکور سے) تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود نواحی چکنمبر 180 گ ب میں لیاقت اور قبال نمبردار قبضہ مافیا کا سرغنہ نے سرکاری رقبہ 11 ایکڑ پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اسی گاؤں سے محب وطن شہری حکیم انور نے جب اعلیٰ آفیسران کو شکائیت کی تو قبضہ مافیا سر گرم ہوگیا چوکی انچارج اے ایس آئی دلدار کے ساتھ ساز باز ہوکر محب وطن شہری حکیم انور کو جعلی مقدمات میں الجھانے کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے اور حکیم انور کی فیملی کو ڈرانہ دھمکانہ شروع کر دیا حکیم انور کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں اور اس قبضہ مافیہ کے کسی بھی معاملہ سے دور رہنے کا بھی کہا گیا واضع رہے لیاقت نامی اور اقبال نمبر دار قبضہ مافیہ نے گائے پال 11 ایکڑ سرکاری رقبہ پر ناجائز پٹواری اور دیگر عملہ کے ساتھ ساز باز ہوکر کروڑوں روپے مالیتی رقبہ پر قبضہ جما رکھا ہے جس کی نشان دہی محب وطن شہری حکیم انور نے کی جس کی وجہ سے حکیم انور نے پریس کانفرنس کی کہ اعلیٰ حکام اس سرکاری رقبہ کو اقبال نمبر دار سے واگزار کروا کر بحق سرکار ضبط کی جائے اور آر پی او فیصل آباد راجہ رفعت مختار اور آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ ایسے قبضہ مافیہ کی سرپرستی کرنے والے تھانیداروں کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے اور ان کو اس عہدہ سے ہٹایا جائے
