جیکب آباد دیہاتیوں کا پولیس پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ،ایک پولیس اہلکارشہید،

Spread the love

جیکب آباد(زاہد حسین رند) جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کاگاؤں پر چھاپہ، دیہاتیوں کا پولیس پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ،ایک پولیس اہلکارشہید، ملزمان گاؤں خالی کرکے فرار۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی پولیس نے مفرور ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر گوٹھ جان محمد سرکی پر چھاپہ مارا تو چھاپے کے دوران پولیس اور مفرور ملزم کے اہل خانہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر مفرور ملزم کے اہلخانہ نے پولیس پر ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار پرویزاحمد بنگلانی شدیدزخمی ہوگیا جبکہ دیگر پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی،زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش ٹھل کے نجی میڈیکل سینٹر لائی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، واقع کے بعد ملزمان گاؤں خالی کرکے فرار ہوگئے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے معلوم ہواہے کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد گرفتاری متوقع ہے، پولیس کے مطابق قتل کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب مفرور ملزم علی گوہر کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں