جیکب آباد(زاہد حسین رند) جیکب آباد میں محکمہ صحت خسرہ کے وباء پر قابو پانے میں ناکام، مزید ایک معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں محکمہ صحت خسرہ کی وباء پرقابو پر پانے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے جس کی وجہ سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز جیکب آباد کے قریب تحصیل ٹھل کے قصبہ بھائی خان برڑو میں خسرہ کی وباء میں مبتلا 2 سالہ معصوم بچہ غلام حسین شیخ جان کی بازی ہار گیا، جیکب آباد ضلع میں خسرہ کی وجہ سے بچوں کی بڑھتی ہوئی اموات کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس کی لہرپائی جاتی ہے، ضلع جیکب آباد میں خسرہ کی وباء سنگین صورت اختیار کرچکی ہے لیکن اس کے باوجود محکمہ صحت کی جانب سے ابھی تک خسرہ میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے کوئی خصوصی وارڈ نہیں بنایا گیا اور نہ بچوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے اموات میں اضاف…
